2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

70وفاقی بجٹ : 32فوجی اور 38جمہوری حکومتوں نے پیش کیے

29-04-2018

کراچی(رپورٹ:ایس ایم امین)ملکی تاریخ میں اب تک پیش کیے گئے 70وفاقی بجٹ میں 32فوجی حکومتوں اور38جمہوری حکومتوں نے پیش کیے ،قیام پاکستان کے بعد1948ئسے 1960ئکے دوران صرف 12 سرپلس بجٹ پیش ہوئے ۔ملکی تاریخ کے 70ویں بجٹ کے حجم میں بے تحاشہ اضافے کے باوجودغربت کی شرح کم ہوئی نہ افراط زرپرقابوپایا جاسکا،ملکی تاریخ میں پہلی بارجمہوری حکومت نے مسلسل چھٹابجٹ پیش کیا،سب سے زیادہ11 بجٹ پیش کرنے کااعزازجنرل ضیاالحق کی حکومت کوحاصل ہے ۔ گزشتہ برس کے بجٹ کاحجم 53کھرب 10ارب روپے تھا۔سرکاری دستاویزکے مطابق پاکستان کاپہلا بجٹ28فروری1948ئکو10کروڑ21لاکھ روپے کے خسارے کے ساتھ پیش ہوا۔ جس کا کل حجم 89کروڑ57لاکھ روپے ،آمدن کاتخمینہ79 کروڑ57 لاکھ روپے جبکہ اخراجات 89 کروڑ 68 لاکھ روپے تھے ۔دوسرا بجٹ 99لاکھ روپے سرپلس تھا۔پہلا اور دوسرابجٹ وزیر خزانہ ملک غلام محمدنے وزیراعظم لیاقت علی خان کے دور میں پیش کیا ۔ دوسرے بجٹ کاحجم ایک ارب 11 کروڑ 20 لاکھ روپے تھا اور یہ بجٹ بھی 28 فروری کو پیش کیا گیا تھا۔64برسوں میں ملکی بجٹ کے حجم میں ڈھائی ہزار(521.83) فیصد اضافہ ہوا۔بجٹ میں بے تحاشااضافے کے باوجود غربت کی شرح کم ہوئی نہ افراط زرکنٹرول کیاجاسکا۔جنرل ایوب خان کی حکومت نے 9اورجنرل پرویزمشرف کی حکومت نے 8اورجنرل یحییٰ خان کی حکومت نے 4بجٹ پیش کیے ۔