احمد آباد (92 نیوز) - ورلڈکپ فائنل کے دوران فلسطین کی شرٹ پہنے شخص نے گراؤنڈ میں انٹری دی۔

شخص کی ٹی شرٹ پر ’’اسٹاپ بمبنگ فلسطین‘‘ لکھا تھا۔ فلسطین کے جھنڈے کا ماسک پہن رکھا تھا۔ فلسطین کی حمایت کرنے والے شخص نے گراؤنڈ میں آ کر ویرات کوہلی کو گلے لگانے کی کوشش کی۔ سکیورٹی حکام نے میچ میں مداخلت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔

لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ورلڈ کپ میں بھارتی سکیورٹی انتظامات کی قلعی اس وقت کھل گئی جب آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ورلڈکپ کے فائنل میچ میں فلسطینی پرچم والی شرٹ پہنے ایک شخص سکیورٹی کو چکما دیکر سٹیڈیم کے اندر پہنچ گیا ۔ اور سنٹر پچ پر پہنچ کر بیٹنگ کرنے والے ویرات کوہلی کو گلے لگا لیا۔ گراؤنڈ انتظامیہ نے فوری طور پر اس شخص کو گراؤنڈ سے باہر نکالا۔وہ شخص تو اسرائیل ے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ میں کامیاب ہو گیا مگر بھارتی انتظامیہ کی جانب سے ورلڈ کپ فائنل ے لئے سکیورٹی انتظامات کا بھانڈا پھوٹ گیا۔