لاہور (سپیشل رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گذشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے ۔ آپریشنز ونگ کے 135 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے 93 اہلکاروں کو فائر پریکٹس کے دوران بریٹا پسٹل اور ایس ایم جی گن کے 10،10 رائونڈ فائر کرائے گئے ۔ فائرنگ کے ساتھ ساتھ ویپن ہینڈلنگ اور سٹاپیج کے متعلق بھی ٹریننگ دی گئی۔اسٹیٹ بینک کی سکیورٹی پر تعینات 49 سیکورٹی گارڈز کو فائر پریکٹس کے دوران 12 بور شارٹ گن کے 10،10 راونڈ فائر کرائے گئے ۔