مکرمی !کامیاب زندگی گزارنے کے لیے خود کو پہچاننا بہت اہم ہے۔ آج کے دورکا المیہ یہ ہے کہ لوگ status quo کا شکار ہو چکے ہیں۔ فیشن ہو یا پروفیشن، اہمیت اسے ہی دی جاتی ہے جسے اختیار کرنے کا لوگوں میں ٹرینڈ ہو۔ یہ سوچے سمجھے بغیر کے یہ صحیح ہے یا غلط، ہم یہ نہیں سوچتے کہ زندگی کسی خاص مقصد کے تحت گزار رہے ہیں یا نہیں؟ کردار سازی پر محنت کر رہے ہیں یا نہیں؟ بگڑے رشتوں کو سنبھالا ہے کہ نہیں؟ خود سے سوال پوچھیں کہ آپکا کوئی بھی عمل "کیا، کیسے اور کیوں ہے"۔ خود کو تلاش کریں۔ غیر ضروری باتوں کا بوجھ خود پر نہ لادیں۔ اپنی خوبیوں اور خامیوں کو ایک صفحے پر لکھیں اور خامیوں پر خوبیوں کے ذریعے غالب آنے کی کوشش کریں۔ کبھی مایوس ہوں تو اللہ کے سامنے سربسجود ہو جائیں۔ پھر خود کو تھپکی دیں اور دوبارہ ایک نئے عزم کے ساتھ اپنے کاموں میں جت جائیں اس مقصد کے ساتھ کہ اس دنیا سے اپنی تخلیق کا حق ادا کر کے جانا ہے۔ (حافظہ ضحی تصور ‘کراچی)