سڈنی( ویب ڈیسک) آسٹر یلیا میں سالانہ ایلو س پر یسلے فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے ۔ مشہو ر راک گلو کار ایلو س پر یسلے کے یوم پیدائش پر آسٹریلوی شہر سڈنی میں میلہ سجایاگیا ہے ۔اس فیسٹیول میں شر کت کے لیے ایلو س کے انداز میں لبا س پہنے ،ان جیسا ہیئر سٹائل اور گلاسز لگائے ہزار وں مداح شہر کے پارکس پہنچ گئے ۔اس موقع پر ایلوس ٹرین بھی چلائی گئی اورکانسرٹس بھی منعقد ہوئے ۔اس فیسٹیول سے حاصل رقم آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے قائم بش فائر فنڈز میں دی جائے گی۔ اس رنگا رنگ میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مشہور راک سٹار کا بھیس پر بنایا۔ منچلوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد بھی ایونٹ میں شریک ہوئی۔