لاہور (اپنے خبر نگار سے) آئی جی ٹریفک مظہر فاروق سے ملاقات کے موقع پر چیئرمین ٹیوٹا نے کہا کہ ٹیوٹاڈرائیونگ کی مارکیٹ میں بڑھتے ہوئے روزگار کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کیلئے ٹریفک پولیس پنجاب کے اشتراک سے ڈرائیونگ کے کورسز کا آغاز کر رہا ہے ۔ ملاقات میں یہ بھی اتفاق کیاگیاکہ کامیاب طلبا و طالبات کو کورس کے اختتام پر ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس بھی دیا جائے گا ۔