پراگ( اے ایف پی)چیک رپبلک میں مسلمانوں کو ہتھیار اٹھانے پر اکسانے والے ا مام کو برطرف کردیا گیا۔چیک مسلم کمیونٹی سنٹر کے مطابق نیوزی لیڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجدپر دہشتگرد حملہ کے نتیجہ میں 50 افرادکی شہادت اور کئی کے شدید زخمی ہونے کے واقعہ کے بعد پراگ کی مسلم کمیونٹی کے سربراہ (امام) لیونڈی کچنینکونے مسلمانوں کو ہتھیار اٹھانے اور اسلحہ جمع کرنے پر اکسایا۔لہٰذا مسلم کمیونٹی سنٹر کے 24 مارچ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلہ کی روشنی میں لیونڈی کچنینکو کو برطرف کر کے انکی رکنیت بھی ختم کردی گئی ہے ۔ کچنینکو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ حالیہ خطرناک واقعات کے باعث چیک جمہوریہ کی مسلم کمیونٹی کے تمام ارکان اور خاص طور پر مرد مسلح ہوں اور مجھ سے رابطہ کریں ،میں آپکی مدد کرونگا۔