واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے سربراہ برائے کورونا وائرس ویکسین پروگرام ڈاکٹر منصف السلاوی نے کہا ہے امریکہ میں کورونا ویکسین کی فراہمی 11 دسمبر سے شروع ہوسکتی ہے ۔ ڈاکٹر السلاوی نے ایک انٹرویو میں کہا ہر ریاست ویکسین کی تقسیم سے متعلق فیصلے خود کریگی،ریاستوں کو طبی عملے اور بزرگوں کو ویکسین پہلے دینے کی تجویز دی ہے ۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایف ڈی اے کی ویکسین مشاورتی کمیٹی 10 دسمبر کو ملاقات کریگی جس میں کورونا ویکسین کو ہر ریاست کی آبادی کے تناسب سے تقسیم کیا جائیگا۔