کوئٹہ (نیٹ نیوز ) سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اراکین کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کے حوالے سے رولنگ دیدی ہے ۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا امید ہے اپوزیشن اراکین کل کے اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ 18 جو ن کو اسمبلی میں جو کچھ ہوا اس میں میرا کوئی کردار نہیں تھا، اپوزیشن کو بھی یہ بات سمجھنا چاہیے پاکستان میں کہیں بھی اپوزیشن ارکان کو بجٹ نہیں ملتا ہے ۔ ہماری کوشش ہوگی آئندہ اسمبلی میں 18جون جیسا ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلافات ختم ہوگئے ، اب اس پر بات کی ضرورت نہیں ہے ۔