لاہور (سپورٹس رپورٹر) محکمہ کھیل پنجاب کے زیراہتمام اور پنجاب سنوکر ایسوسی یشن کے تعاون سے منعقد ہونے والی انٹر ڈویژن اوپن سنوکر چیمپئن شپ فیصل آباد ڈویژن نے جیت لی، فائنل میں فیصل آباد ڈویژن نے ملتان ڈویژن کو 2-0سے شکست دی ،فیصل آباد کے حمزہ اکبر نے ملتان کے رانا عرفان کو 2-0اور شاہد آفتاب نے حاجی جاوید کو 2-1سے ہرایا ،فائنل کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو سپورٹس کی بہترین سہولتیں اور صلاحیتوں کے اظہار کے لئے بھرپور مواقع فراہم کررہی ہے ، سنوکر چیمپئن شپ میں پنجاب بھر کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل اور ڈسپلن کا مظاہرہ کیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کھلاڑیوں کامستقبل بہت روشن ہے ۔