کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت کیخلاف اپوزیشن کی مہم اوروفاقی حکومت کی سرپرستی پرجوابی حکمت عملی تیارکرلی،سندھ حکومت کو احتساب کے نام پردباؤ میں لانے کی کوششوں کا قانونی اورسیاسی محاذ پرمقابلہ کرنے کیلئے ان ہاؤس تبدیلی پرغورشروع کردیا گیا۔مراد علی شاہ کے متبادل کی تلاش شروع کردی گئی،سراج درانی اورکابینہ کے 5 ارکان کوشارٹ لسٹ کرلیا گیا۔معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پرسندھ حکومت باالخصوص وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ پربڑھتے دباؤ کا مقابلہ کرنے اورہرقیمت پرسندھ حکومت بچانے کیلئے ان ہاؤس تبدیلی کا فارمولہ طے کرلیا۔ پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پرشروع ہونے والی مہم میں سندھ میں پی پی حکومت گرانے کی ہرکوشش کا ڈٹ کرمقابلہ کیا جائیگا،سابق صدرآصف زرداری نے پیپلزپارٹی سے ناراض سیاسی خاندانوں کو منانیکا فیصلہ کرلیا،ناراض رہنماؤں کے تحفظات دورکرنے کیلئے سابق صدرجلد ملاقاتوں اورٹیلیفونک رابطوں کا سلسلہ شروع کریں گے ۔