ملتان (جنرل رپورٹر) رڈی سی اے ملتان کی عبوری کمیٹی کے زیراہتمام انٹر کلب ڈسٹرکٹ گریڈ ون کرکٹ چیمپئن شپ کے 31ویں میچ میں ایم سی سی نے پہلے کھیل کر کمبائنڈ کے خلاف 187رنز بنائے ۔ فصیح رفیع 75 حسن اقبال 24 وسیم شہزاد نے 29رنز بنائے ۔ کمبائنڈ کی جانب سے بائولنگ میں جاوید 3 عمران اور نصیر نے 2 2 وکٹیں حاصل کیں۔بعد میں کھیلتے ہوئے کمبائنڈ الیون نے 5وکٹوں کے نقصان پرہدف حاصل کر لیا،شاہد بشیر نے 89 جبکہ کامران بھٹی نے 65 ناٹ آئوٹ رنز بنائے ۔ ایم سی سی کی جانب سے بائولنگ میں آصف شاہ 3 حسن اقبال اور احمد علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ شاہد بشیر قرار پائے ۔ اس طرح کمبائنڈ نے ایم سی سی کو 5وکٹوں سے ہرادیا۔ 32ویں میچ میں غالب جمخانہ نے پہلے کھیل کر طارق کلب کے خلاف 207 رنز بنائے ۔ محمد فیضان 46 وسیم اکرم 44 حسن خان نے 22رنز بنائے ۔ طارق کلب کی بائولنگ محمد فاضل اور محمد فیصل نے 2 2 حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ طارق کلب نے 4وکٹوں کے نقصان پرہدف حاصل کر لیا۔ احمد رشید ملک نے شاندار سنچری 114رنز دانش نواب 25 ناٹ آئوٹ علی قریشی نے 19 رنز بنائے ۔ غالب جم خانہ کی جانب سے بائولنگ میں محسن ملک 2 سلطان اور وسیم اکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ مین آف دی میچ احمد رشید قرار پائے ۔ اس طرح طارق کلب نے غالب جم خانہ کو 6 وکٹوں سے ہرادیا۔ اس میچ کے مہمان خصوصی نفیس احمد خان آفریدی تھے ۔ یاد رہے طارق کلب ،اولین سپورٹس ،آغا ینگسٹرز ،پاک الیون،خداداد جمخانہ،پی سی اور قریشی کلب نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔