واشنگٹن(ویب ڈیسک) زمین پر اگرچہ ہم نے کچھ صدیوں سے ہی درجہ حرارت اور دیگر موسمیاتی عوامل کا ریکارڈ مرتب کرنا شروع کیا ہے اور اب خبر یہ ہے کہ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران کئی ممالک میں انسانی معلومات کے مطابق سب سے بلند درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے جو ماہرین کی تشویش میں مزید اضافے کی وجہ بنا ہے ۔دوسری جانب اسی گرمی کی شدت سے آرکٹک اور انٹارکٹک خطوں میں برف پگھلنے میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس نے بھی تاریخی ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ 2019 کے جولائی میں اس ماہ کا اوسط درجہ حرارت 1.71 درجے زیادہ تھا۔