اسلام آباد(92 نیوزرپورٹ،این این آئی) اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاویدخان بھی کورونا کی وبا میں مبتلا ہوگئے جس پر خود کوقرنطینہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے 2 مارچ کو امریکہ کے شہر نیویارک جانے کیلئے اپنا کورونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ مثبت آگئی ۔ ڈاکٹرز انکی دیکھ بھال کررہے ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ اٹارنی جنرل کو پاکستان میں وارد ہونیوالے نئے وائرس سارس کووڈ ٹو کی تشخیص ہوئی ہے ۔