ملتان ( سپیشل رپورٹر)انصاف لائرز فورم کے ڈویژنل صدر اورنگزیب عالمگیر ، ضلعی صدر احتشام الحق خان کی قیادت میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفد کی صورت میں ملاقات کی جس میں شیخ شاہد نعیم ، سید طاہر منصور بخاری ، ظفر وریام ، میاں نذیر احمد ، عباس زیدی ، انوار احمد خان ، عبدالرئوف نیازی ، شاہد ندیم ، سبطین رضا شامل تھے ، اورنگزیب عالمگیر اور احتشام الحق نے کہا کہ نئے ڈپٹی اور ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرلز کی تعینا تی میں انصاف لائرز فورم کو نظرانداز کرتے ہوئے پارٹی مخالف لوگوں کو نامزد کیا گیا ،بہاولپور میں تعینات ڈپٹی اٹارنی مہر خلیل الرحمن کو فارغ کیا جائے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وفد کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہ تحفظات کو دور کیا جائے گا۔