اجزاء:

گوشت(پارچے)1 کلوگرام اسپیگٹی 1پیکٹ سویا ساس 4 کھانے کے چمچ

چلی ساس 3 کھانے کے چمچ سیاہ مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ نمک حسب ذائقہ

چائنیز نمک 1چائے کا چمچ لہسن(کٹا ہوا) 1 کھانے کا چمچ تیل حسب ضرورت

ترکیب:

گوشت میں لہسن، سیاہ مرچ پاؤڈر ، نمک، چائنیز نمک، چلی ساس اور سویا ساس ڈال کر 1 گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کے لیے رکھ دیں۔پھراس میں ایک گلاس پانی ڈال کر گوشت کو گلا لیں۔ پین میں تھوڑا سا تیل گرم کر کے اس میں گوشت کے پکے ہوئے پارچے ڈال کر اسٹر فرائی کرلیں۔اسپیگٹی ابال لیں ۔ سرونگ ڈش میں پہلے اسپیگٹی رکھ کر اس پر فرائی کیے ہوئے گوشت کے پارچے رکھیں اورپیش کر یں۔