اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی میزبانی میں اٹامک انرجی کینسرہسپتال نوری میں آئی اے ای اے کے کوالٹی کنٹرول اینڈ کوالٹی مینجمنٹ پروگرام کے تحت بین الاقوامی ورکشاپ شروع ہوگئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین محمد نعیم نے کہاکہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن توانائی، انسانی صحت، زراعت، صنعتی تحقیق اورترقی میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے منصوبوں پرکام کررہاہے ۔ورکشاپ کے دوران ریڈیوگرافی کے دوران حفاظتی اقدامات اورمعیار کو برقرار رکھنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔ ورکشاپ میں جوہری توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے 10رکن ممالک سمیت 34 شرکائنے شرکت کی۔ ورکشاپ میں آئی اے ای اے کے تکنیکی ماہرین نے شرکائکو اپنے تجربات اورمہارت میں شریک کیا۔ورکشاپ کی اختتامی تقریب آج جمعہ کو منعقد ہوگی۔