لاہور(محمد نواز سنگرا)فنانس کی رکھوالی کرنے والوں پر خزانے کا منہ کھول دیا گیا۔پنجاب حکومت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی چار فنانشل یونٹس کے ملازمین کو ایم پی سکیل دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ٹیکس ریفارمز یونٹ،ریسک مینجمنٹ یونٹ، کارپوریٹ فنانس یونٹ اور ڈیٹ(Debt)مینجمنٹ یونٹ کے ملازمین کی تنخواہوں کو ایم پی سکیل منتقلی کی منظوری دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے محکمہ خزانہ کے ذیلی 4یونٹس پرخزانے کا منہ کھول دیا اور ان کے ملازمین کو یکمشت تنخواہ کی بجائے ایم پی سکیل ون،ٹو اور تھری کے تحت تمام الاؤنسز بھی دئیے جائیں گے ۔سپیشل بورڈ کی تجاویز کے مطابق قرضہ ماہر(Debt Managment Specilist)کو ایم پی سکیل ون کی سالانہ بنیادی تنخواہ64لاکھ،ہاؤس رینٹ الاؤنس 17لاکھ روپے ،یوٹیلٹی الاؤنس کی مد میں 2لاکھ91ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ سہولت کی مد میں 11لاکھ 50ہزار روپے ملیں گے ، فنانشل اینالسٹ کو ایم پی سکیل ٹو کے تحت بنیادی تنخواہ 28لاکھ31ہزار،ہاؤس رینٹ 10لاکھ56ہزار،یوٹیلٹی کی مد میں ایک لاکھ28ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 9لاکھ29ہزار سالانہ ملیں گے ۔ڈیٹا منیجر کی ایم پی سکیل تھری کے تحت بنیادی تنخواہ 15لاکھ24ہزار،ہاؤس رینٹ 4لاکھ روپے ،یوٹیلٹی 70ہزار اورٹرانسپورٹ کی مد میں 7لاکھ80ہزار روپے تنخواہ ہے ۔ٹیکس ریفارمز یونٹ میں یونٹ سربراہ کو ایم پی سکیل ون کے تحت سالانہ 52لاکھ روپے ، ہاؤس رینٹ 12لاکھ12ہزار،یوٹیلٹی الاؤنس کی مد میں 2لاکھ35ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 11لاکھ50ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔آفیسر ٹیکس کوآرڈینیشن کو ایم پی سکیل تھری(بنیادی)کے تحت بنیادی تنخواہ سالانہ15لاکھ24ہزار، ہاؤس رینٹ تین لاکھ96ہزاریوٹیلٹی الاؤنس 69300جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 7لاکھ80ہزا ر روپے سالانہ دئیے جائیں گے ۔ریسک مینجمنٹ یونٹ میں اعلیٰ عہدے پر فائز سپیشلسٹ کو ایم پی ون (ابتدائی)کے تحت 50لاکھ روپے سالانہ،ہاؤس رینٹ کی مد میں 12لاکھ12ہزار،یوٹیلٹی کی مد میں دولاکھ35ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 11لاکھ50ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔سینئر ریسک اینالسٹ کو بنیادی تنخواہ 28لاکھ31ہزار،ہاؤس رینٹ کی مد میں 10لاکھ56ہزار،یوٹیلٹی کی مد میں ایک لاکھ28ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 9لاکھ29ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔ریسک اینالسٹ کو بنیادی تنخواہ 21لاکھ78ہزار،ہاؤس رینٹ 7لاکھ92ہزار ،ٹرانسپورٹ کی مد میں 9لاکھ29ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔کارپوریٹ فنانس یونٹ کے سربراہ کو ایم پی ون سکیل کے تحت بنیادی تنخواہ سالانہ 63لاکھ95ہزار، ہاؤس رینٹ 17لاکھ،ٹرانسپورٹ کی مد میں 11لاکھ50ہزار جبکہ یوٹیلٹی کی مد میں 2لاکھ91ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔کارپوریٹ گورننس سپیشلسٹ کی ایم پی ٹو کے تحت بنیادی تنخواہ 28لاکھ31ہزار،ٹرانسپورٹ کی مد میں 9لاکھ29ہزار، ہاؤس رینٹ کی مد میں 10لاکھ56ہزار جبکہ یوٹیلٹی کی مد میں ایک لاکھ28ہزار روپے ملیں گے ۔ریسک مینجمنٹ سپیشلسٹ کو بنیادی تنخواہ 28لاکھ31ہزار، ہاؤس رینٹ 10لاکھ56ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ کی مدمیں 9لاکھ29ہزار روپے دئیے جائیں گے ۔اکاؤنٹنگ کمپلائنس سپیشلسٹ کی بنیادی تنخواہ 28لاکھ31ہزار،ہاؤس رینٹ 10لاکھ56ہزارجبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 9لاکھ29ہزار روپے ملیں گے ۔پبلک سیکٹر فنانس منیجر کی سالانہ بنیادی تنخواہ 15لاکھ24ہزار،ہاؤس رینٹ 3لاکھ96ہزار جبکہ ٹرانسپورٹ کی مد میں 7لاکھ 80ہزا ر روپے تنخواہ ملے گی۔