ٹوکیو(ویب ڈیسک) معروف جاپانی کمپنی ٹویوٹا چاند کی سطح کے لیے گاڑی بنانے پر کام کر رہی ہے ،گاڑی کو اس دہائی کے آخر میں لانچ کیا جائے گا۔ٹویوٹا اور جاپان کی اسپیس ایجنسی کے درمیان معاہدہ ہوا ہے جس کے تحت چاند گاڑی کے ذریعے چاند کی سطح کا جائزہ لینے کے مشن پر کام شروع کیا گیا ہے ۔جاپان سپیس ایجنسی کے اشتراک سے بنائی جانے والی اس گاڑی کا نام لونر کروزر رکھا گیا ہے ۔