مکرمی! اگر بے روزگاری، سہولیات کے فقدان اور دیگر مسائل کو دیکھا جائے تو سب کی جڑ آبادی میں بے ہنگم اضافہ ہی ہے ، کیونکہ کورونا عالمی وبا نے بے روزگاری ، معاشی حالات کو ابتر کرنے کے ساتھ ہی دُنیا کو کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ 1950 ء میں2.5 ارب آبادی والی دُنیا صرف 6دہائیوں میں 7ارب سے آگے نکل چکی ہے ۔ عالمی ادارے یو این پالولیشن فنڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ دُنیا بھر کے بے شمار مسائل میں اضافہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے ۔جن میں خوراک کی کمی‘ علاج‘ رہائش‘ تعلیم‘ بنیادی اشیاء ضروریات کی فراہمی شامل ہے اِس وقت دُنیا کی آبادی پونے آٹھ ارب کے قریب ہے۔ یہ قانونِ قدرت ہے، ہر زندہ شے نمو پاتی ہے اور اپنے وجود کو برقرار رکھنے کیلئے بے چین و مضطرب رہتی ہے۔ اسی لئے لاکھوں سے کروڑوں اور کروڑوں سے اربو ں میں شمار ہونے والی آبادی کے مسائل بھی اسی رفتار سے بڑھتے ہیںجس کی وجہ سے پاکستان میں آبادی میں سے 3کروڑ سے زائد پاکستانی غربت کی لکیر کے نیچے زندگی بسر کر نے کے علاوہ 6کروڑ سے زائد لوگ پینے کے صاف پانی سمیت تعلیم ، صحت و دیگر بنیادی سہولیات ِ زیست سے محروم ہیں ۔آبادی میں ہونے والا یہ اضافہ مسائل کے حل میں ایک بڑی رکاوٹ ہے گے ؟ (عابد ضمیر ہاشمی)