دبئی(سپورٹس ڈیسک)افغان وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد کا کہنا ہے کہ ابھی ان پر کرکٹ کو الوداع کہنے کا وقت نہیں آیا۔ ایشیا کپ کیلئے دبئی میں پریکٹس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے 9 برس بیت گئے مگر ابھی تک میں خود کو فٹ سمجھتا ہوں اور ابھی میری ریٹائرمنٹ کا وقت نہیں ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ سے محنت کرنے کا عادی ہوں ، میں نے ہمیشہ کرکٹ کھیلی ہے اور مجھے کرکٹ کے سوا اور کوئی کام نہیں آتا۔ اور میرا اتنا دماغ بھی نہیں ہے کہ میں اور کچھ سوچ سکوں۔ میں جب تک فٹ رہوں گا میری ٹیم کیلئے اچھا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کے آئندہ میچوں میں مزید اپ سیٹ کرتے ہوئے فائنل کھیلنا کا اعزاز حاصل کرینگے۔