لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام اتحاد پنجاب پولو کپ 2021ء ٹیم بی این پولو نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈائمنڈ پینٹس کو سڈن ڈیتھ پر 6-5 سے شکست کا سامنا کر نا پڑا ۔تاریخی اتحاد پنجاب کپ کا 135 واں فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ٹیکسٹائل کے سی ای او ناظم شہزاد شیخ ، سارہ رضوان تھیں۔اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر عمر صادق، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران آغا مرتضی علی خان،شاہ قبلائی عالم،فیروز گلزار، عثمان حئی ،ثاقب خان خاکوانی، آغا نجیب رضا ، سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) مدثر شریف اور غیرملکی کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ٹیم ڈی ایس پولو نے ری مائونٹس کو زبردست مقابلے کے بعد 5-4 سے ہرا دیا۔