کراچی ( نیٹ نیوز) وزیربحری امور علی زیدی کا کہنا ہے ایم کیوایم مردم شماری پراعتراض کر رہی ہے ، اتحادی جماعتوں میں چھوٹی چھوٹی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا اپوزیشن کی کرپشن پکڑی گئی، یہ اپنی چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہوگئے ۔ ایم کیوایم مردم شماری پراعتراض کررہی ہے ، ہمیں بھی نتائج پر تحفظات تھے ، قبل ازوقت مردم شماری کرانے کی بھی تجویزدی گئی، ٹیکنالوجی کے استعمال سے یہ بہتر ہوجائے گی۔