لاہور (شوبز ڈیسک)نامورکامیڈین سلیم البیلا نے کہا ہے کہ میں بھی اتفاقیہ طور پر شوبز میں آیا اوراسی کا ہو کر رہ گیا ،میرا چائے کا ڈھابہ تھا اور اتفاقیہ طور پر ایک سٹیج ڈرامے میں ایک اداکار نہ آیا تو کسی نے میری سفارش کی اورمیں نے وہ کردار اتناخوبصورت نبھایا کہ مجھے پہلا معاوضہ پانچ ہزارروپے ملا ۔ ایک انٹرویو میں سلیم البیلا نے کہاکہ کیرئیر کے آغاز میں دیگر اداکاروں کی طرح میں نے بھی بڑی مشکلات دیکھی ہیں لیکن میرا ایمان ہے کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے ۔