ٹوکیو (سپورٹس ڈیسک) ناؤمی اوساکا نے ٹینس میں واپسی پر میڈیا سے "رازداری" اور "ہمدردی" کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کبھی نہیں چاہیں گی کہ ان کی ذاتی زندگی کی دوبارہ جانچ پڑتال نہ کی جائے ۔ جاپانی کھلاڑی اپنے ذہنی سکون کے لئے نیوز کانفرنسوں سے گریز کرنے کے بعد مئی میں فرنچ اوپن اور پھر ومبلڈن سے دستبردار ہوگئیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ "اتھلیٹ بھی انسان ہوتے ہیں۔"