پشاور(آن لائن)نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں جے یو آئی کے رہنما اورسابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوااکرم درانی اور انکے بیٹے زاہد درانی کو طلب کرلیا ۔ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اکرم درانی کو7اکتوبر اور زاہد درانی 8اکتوبرکو کاغذات سمیت نیب راولپنڈی میں پیش ہوں۔نیب راولپنڈی اکرم درانی کے اثاثوں سے متعلق زاہد درانی کا بیان ریکارڈ کریگا جبکہ پیش نہ ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی ۔