لاہور(کلچرل رپورٹر)اجوکاتھیٹر کے آن لائن ڈرامہ فیسٹیول ’’ کورونا لاگ‘‘ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ،جیتنے والے فنکاروں نے لائیوپرفارمنس بھی پیش کی، لاہور کے حمزہ عمر نے پہلی ، کراچی کے چاند بوانی نے دوسری جبکہ لاہور کی ملیحہ بشارت نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،اجوکا تھیٹر کے زیر اہتمام کورونا وباء کے دوران ہونے والے پاکستان کے پہلے آن لائن ڈرامہ فیسٹیول ’’ کورونالاگ‘‘ کے نتائج کے اعلان ایک تقریب کے دوران کیا گیا ، جیتنے والے فنکاروں نے اجوکا کے فیس بک پیج اور یوٹیوب چینل ہونے والی لائیو تقریب میں اپنی پرفارمنسز پیش کرکے داد بھی سمیٹی۔