فلوریڈا(ویب ڈیسک) حال ہی میں سمندر کے ذریعے پیغام رسانی سے دو اجنبی لڑکیوں کے درمیان قائم ہونے والے دوستی کے رشتے نے سب کو حیران کردیا ہے۔فلوریڈا کی رہائشی صوفیہ ولسن کووڈ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ساحل پر گئیں۔ سارہ نے موجودہ صورت حال پر اپنے دلی جذبات کا اظہار ایک صفحے پر لکھا اور اسے ایک بوتل میں ڈال کر سمندر میں پھینک دیا۔بوتل میں موجود پیغام 700 میل کی دوری پر پکنک منانے والی ایک اور فیملی تک پہنچا جسے اتفاق سے 11 سالہ ہی ایک لڑکی سارہ والٹر نے کھولا ۔سارہ کے دیئے گئے برقی ایڈریس کی وجہ سے دونوں کے درمیان رابطہ ہوا اور پھر وقتاً فوقتاً بات چیت بھی ہونے لگی۔