لاہور(خصوصی نمائندہ، این این آئی) بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی اہلیہ بھارتیہ چکروتی واہگہ کے راستے پاکستان پہنچنے کے بعد سخت سکیورٹی میں اسلام آباد چلی گئیں۔بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ اس وقت بھارت میں ہیں اور ان کی اہلیہ اپنا سامان واپس لے جانے کیلئے پاکستان آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان بدرہونے کے بعد اجے بساریہ خود پاکستان نہیں آسکتے ، بھارتی ہائی کمشنر کی اہلیہ سامان کے ہمراہ بھارت جائیں گی۔