مکرمی !جمہوری نظام میں جمہور کے حقوق کیلئے حکومت کے خلاف احتجاج حق تصور ہوتا ہے۔ یہ ایک رائج فہم ہے۔ حقوق و فرائض سے نابلد کوئی بھی گروہ یا جماعت اگر کوئی بھی احتجاج کرتے ہیں تو نتائج توقعات سے یکسر مختلف ہوتے ہیں جس سے معاشرے میں مزید مایوسی پھیلتی ہے۔ چونکہ ہمارے معاشرے میں رائج نظام میں عوام درپیش مسائل کو لے کر اپنے حقوق کیلئے کبھی بھی حکومت سے احتجاج نہیں کرتی۔ ایسی صورتحال میں اپوزیشن جماعتیں اپنے سیاسی مقاصد کی فصل بونے کی کوشش شروع کر دیتی ہیں اور عوام کے جذبات کے ساتھ کھیلنا شروع کر دیتی ہیں۔ انکو اپنی سیاسی ناکامی کی خفت مٹانے کیلئے نادر موقع مل جاتا ہے۔ (لائبہ انصا راسلام آباد)