کراچی(سٹاف رپورٹر ، 92 نیوز رپورٹ) صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہاہے کہ وزیراعظم نے کشمیر، اسلاموفوبیا اورمنی لانڈرنگ پرجامع بات کی،وفاق،سندھ حکومت اورمیئرمل کرہی کراچی کوٹھیک کر سکتے ہیں،مل کرکام نہیں کریں گے توکراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے ،تمام قوتوں کے مسائل پریکجا ہوئے بغیرمسئلہ حل نہیں ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گورنرہاؤس کراچی میں چلڈرن فیسٹیول اورمقامی ہوٹل میں سولرپاورپروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنرہاؤس میں چلڈرن فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پرگورنرسندھ عمران اسماعیل اورتحریک انصاف کے دیگررہنمابھی موجود تھے ۔گورنرہائوس میں بچوں کے 2روزہ چلڈرن کری ایٹوفیسٹیول میں مختلف اسکولز کے بچوں نے شرکت کی۔فیسٹیول میں شہرکوصاف ستھرا رکھنا،کوڑاکرکٹ کی صفائی،شہرکوہرا بھراکرنااوردیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی دی گئی۔صدرمملکت نے گورنرسندھ کے ہمراہ مختلف سٹالزکادورہ کیا اور فیسٹیول میں شریک بچوں میں گھل مل گئے ۔صدرمملکت کا کہنا تھا کہ میرا عہدہ کسی ایک پارٹی کانہیں،صفائی کا مسئلہ حل کرنے کے لیے سندھ حکومت کو وفاق اوربلدیاتی اداروں کے ساتھ ملکرکام کرنا ہوگا۔دریں اثناکراچی کے مقامی ہوٹل میں معروف ادویہ سازادارے کی جانب سے 10ہزاردیہی گھرانوں کوشمسی توانائی کی سہولت مفت دینے سے متعلق تقریب کاانعقادکیاگیا جس میں صدرمملکت عارف علوی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرنے کہا وزیراعظم نے دورہ امریکا میں ریاست مدینہ کی نشانیوں پرکھل کربات کی ہے ،عمران خان ابتداء سے ہی ماحول دوست جذبے سے سرشاررہے ہیں۔صدرعارف علوی نے جنرل اسمبلی کی عمران خان کی تقریرکوسراہتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے کشمیر سمیت اسلاموفوبیا اورمنی لانڈرنگ پرجامع بات کی،ہم ریاست مدینہ نہیں بھی بناسکے تو اک قدم بڑھایاجاسکتاہے ۔ان کامزیدکہناتھا کہ اقوام متحدہ ہتھیاراٹھانے سے روکنے کیلئے بنایاگیاتھا،لیکن اب دنیا میں نظام گڑبڑہوچکاہے ،ملٹی نیشنل کمپنیوں کی طاقت نے جمہوریت کویرغمال بنالیاہے جبکہ انہی کمپنیوں نے اقوام متحدہ کو بھی ہائی جیک کرلیاہے ۔ صدرمملکت نے کہا ہم ریاست مدینہ بنانہیں سکتے مگرخواہش تو کرسکتے ہیں،غریب اورامیرمیں فرق بڑھتاجارہاہے ۔صدر نے کہا مجھے احتساب کو لے کربہت تکلیف ہے ،نیب کاکام نظرآناچاہیئے ،پیسہ چوری ہورہاہے ،پیسہ واپس آناچاہئے ،مجھے دلچسپی اس میں ہے کہ پیسہ واپس ہو،میراعہدہ کہتاہے میں سب کیلئے برابری کی بات کروں،سمجھتاہوں ساری قوتیں ملکرکام کریں،کچراسڑکوں پرپھینکاجاتاہے ،سمندرمیں جاتاہے ،سندھ کے شہری کچرے کیلئے مل کرکام کریں۔صدر نے کہا پورا یقین ہے کہ تبدیلی آتی جارہی ہے ،اورملک تیزی سے ترقی کی طرف جارہاہے ،اگرہم اپنی معیشت کوبہترکرلیں توپاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں ہوگا۔صدرنے کہا شمسی توانائی سے 10 ہزارگھروں کوروشن کرنے کے اقدام کارخیرہے ۔