لاہور(نمائندہ خصوصی سے ،نامہ نگار خصوصی،جنرل رپورٹر،کرائم رپورٹر،نامہ نگار،92نیوزرپورٹ) نواز شریف کیس کی سماعت کرنے والے جج ارشدملک کو اوایس ڈی بنادیاگیا، رجسٹرارنے چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا۔علاوہ ازیں حکومت پنجاب نے 40 افسروں کو گریڈ17سے گریڈ18 میں ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق صوبائی سلیکشن بورڈ ٹو کا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر) سردار اعجاز احمد جعفر کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ جس میں سیکرٹری سروسز سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ ترقی پانے والوں میں 11 سابق اسسٹنٹ کمشنرز،8 سابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ،5سابق سیکشن آفیسرز،2 سابق ڈائریکٹرز،2 سابق ڈپٹی ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن نے ٹرانسفر پالیسی 2013 میں تبدیلی کر دی۔ ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک تبادلے کی درخواستیں جمع کرائی جا سکیں گی۔پابندی کی غیر موجودگی میں صرف آن لائن درخواستیں پر ٹرانسفر ہو سکیں گے ۔خواتین کی شادی، بیوہ، طلاق، معذور افراد پابندی کے دوران بھی ٹرانسفر پوسٹنگ پوسٹ کے لیے آن لائن اپلائی کر سکیں گے ۔علاوہ ازیں پولیس حراست میں صلاح الدین کی ہلاکت کا معاملہ پر آئی جی پنجاب عارف نوازنے ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان حبیب اﷲ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا ۔دریں اثنا ریلوے نے مختلف شعبوں کے 7افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ای این تھری سکھر ریحان صابر کو ایکسیئن ایس اینڈ سی ون ہیڈکوارٹر،ڈی ایم ای سکھر شوکت حسین منگی کو ڈی ایم ای سکھر،ڈی ایم ای سکھر سرمد ابراہیم کو ڈبلیو ایم /ایچ ڈی آر،ڈبلیو ایم سول اینڈ ورک ایچ ڈی آر مصاحت اللہ کو ڈی ایم ای ون کراچی ،ڈی ای ای /پی مغل پورہ اقبال احمد شیخ کو ڈی ای ای پاور کراچی،ڈی ای ای پاور کراچی سلیم اقبال کو ایس ای ای /سی ایف اسلام آباد،ایس ای ای /سی ایف اسلاام آباد امیر یعقوب کو ڈی ای ای /پی مغل پورہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔