سکھر،کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک،سٹاف رپورٹر ) احتساب عدالت سکھر کے جج امیر علی مہیسر نے نے نیب کی مزید جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کرکے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار پی پی رہنماخورشید شاہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دے دیا۔ خورشید شاہ کا پانچ روزہ ریمانڈ پورا ہونے پر نیب ٹیم نے انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے ایمبولینس کے ذریعے عدالت میں پیش کیا۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے پھر شکوہ کیا خورشید شاہ تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہے اس لئے ان کا مزید پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے کیونکہ پہلے جوریمانڈ ملا اس میں سے آدھا وقت تو ہسپتال میں گزر گیا ۔عدالت نے خورشید شاہ کو 15 روز کے لیے جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 24 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔احتساب عدالت کراچی نے محکمہ مال انڈسٹریزسندھ میں غیرقانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔ ہفتے کو سماعت کے موقع پرایم کیو ایم رہنما رئوف صدیقی ودیگر ملزمان پیش ہوئے ، فاضل جج کی عدم موجودگی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔