اسلام آباد (صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ’’ احتیاط علاج سے بہتر ہے ‘‘کے کلیے کواپنانا ہوگا۔ اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں ا نہوں نے کہا کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ’’ احتیاط علاج سے بہتر ہے ‘‘کے کلیے کواپنانا ہوگا، ثابت کرنا ہے ہم ایک ذمہ دار قوم ہیں،ہجوم نہیں۔ایمان ،اتحاد ،نظم وضبط کے سنہری اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہو گا۔