کراچی(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کی وباء پھیل چکی ہے ، دنیا میں 2 لاکھ 80 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پاکستان کے اندر پہلا کیس 26 تاریخ کو ہوا، جو مسلسل بڑھتے جارہے ہیں، کورونا تیزی سے ایک شخص سے دوسرے کو منتقل ہوتا ہے ، جس طرح سے یہ پھیل رہا ہے ، ضروری ہے کہ ہم میل جول ختم کردیں، کراچی سمیت حیدرآباد میں 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ، 42 کیس باہر سے منتقل ہوئے ہیں جبکہ 60 کیسز لوکل ٹرانسمیشن کے ہیں، یہ 60 افراد پہلے دن سے سماجی روابط نہ رکھتے تو وائرس پھیلتا ہی نہیں، اگر آپ کو سانس لینے میں زیادہ تکلیف ہورہی ہو یا دیگر علامات ہوں تو ان نمبرز پر رابطہ کریں، 99204452، 99206565 اور موبائل نمبر: 0316111712، ان نمبرز پر تب ہی رابطہ کریں جب آپ میں اس وائرس کے علامات ہوں اور آپ کا کسی ایسے شخص سے رابطہ ہوا ہو، جو باہر سے آیا ہو، بصورت دیگر آپ خود کو اپنے گھر میں آئسولیٹ کرلیں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہی کرونا کا سب سے بہترین علاج اور موثر ہتھیار ہے ، اس کے علاوہ نیشنل ہیلپ لائن بھی ہے ، جو پورے ملک میں چل رہی ہے ، جس کا رابطہ نمبر 1166 ہے ۔