کراچی (کلچرل رپورٹر) ڈراموں کی مقبول جوڑی احد رضا میر اور سجل علی آئندہ سال مارچ 2020 میں شادی کریں گے ۔ رواں برس جون 2019 میں اس جوڑے کی منگنی ہوئی تھی جس کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا گیا تھا۔ شادی کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ سجل علی اور احد رضا میر کی شادی بیرون ملک ترکی میں ہوگی۔ البتہ پاکستان میں بھی شادی کرکے ایک تقریب کریں گے جس میں شوبز انڈسٹری کی شخصیات اور خاندان والے شریک ہونگے ۔ البتہ ترکی میں ہونے والی شادی میں صرف دونوں خاندانوں کے قریبی افراد ہی شرکت کریں گے ۔