لاہور ( این این آئی) آشیانہ اقبال سکینڈل میں گرفتار سابق ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد چیمہ کی اہلیہ صائمہ چیمہ نے نیب میں طلبی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس کاظم رضا شمسی اورجسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے صائمہ چیمہ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت میں صائمہ احد چیمہ اور ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ پیش ہوئے ۔درخواست گزار نے کہا ان کے شوہر کا مبینہ فراڈ سے کوئی تعلق نہیں، حکام آئے روز طلب کر کے نیب آفس میں بٹھائے رکھتے ہیں۔ ، انہیں نیب میں پیش ہونے کیلئے مشکلات کا سامنا ہے ۔احد چیمہ کی اہلیہ نے استدعا کی کہ عدالت نیب کو غیر قانونی ہراساں کرنے سے روکے جس پر فاضل عدالت نے چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 روز میں جواب طلب کر لیا۔