لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی کے ابتدائی 6 ماہ کے اخراجات کی تفصیل پی سی بی ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے ۔دستاویزات کے مطابق احسان مانی نے چھ ماہ میں 57 لاکھ 6 ہزار 171 روپے خرچ کیے ، اوسط ایک ماہ میں 9 لاکھ 51 ہزار روپے خرچ کیے ۔ احسان مانی نے رہائش کی مد میں 22 لاکھ 2 ہزار روپے سے زائد خرچ کیے ، گاڑی اور ڈرائیور کی مد میں 5 لاکھ 29 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے ۔دستاویزات کے مطابق علاج کے لیے احسان مانی نے 81 ہزار 8 سو روپے خرچ کیے ، غیرملکی دوروں پر 11 لاکھ 85 ہزار چھ سو روپے سے زائد رقم خرچ کی گئی۔اندرون ملک سفر پر 9 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی۔