لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکاراحسن خان ڈرامہ سیریل’الف‘کی ریکارڈنگ کیلئے نتھیا گلی پہنچ گئے ہیں جہاں سخت سردی کے باعث فنکاروں اور دیگرسٹاف کو دشواری کا سامنا ہے ۔ڈائریکٹر حسیب حسن ، رائٹرعمیرہ احمد، پروڈیوسر ثنا شاہنوازاور ثمینہ ہمایوں سعید جبکہ کاسٹ میں حمزہ عباسی، سجل، کبریٰ، صدف، منظر صہبائی اور پہلاج حسن سمیت بہت سے فنکار شامل ہیں۔ کراچی کے بعد ان دنوں ریکارڈنگ نتھیاگلی میں جاری ہے جہاں فنکاراور تکنیک کار شدید ترین سردی میں کام کررہے ہیں کیونکہ ان دنوں وہاں کا درجہ حرارت ایک سنٹی گریڈ ہے ۔احسن خان کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ بے شمار ڈراموں میں کام کرچکے ہیں لیکن ’الف‘جیسا کردار پہلی بار کررہے ہیں۔