اسلام آباد،لاہور(قاسم نواز عباسی،اپنے نیوز رپورٹر سے) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے فوری بعد نیب راولپنڈی نے پھر کل طلب کرلیا۔ذمہ دار ذرائع نے بتایا لیگی رہنما سے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں پوچھ گچھ کی جائے گی، نیب نے احسن اقبال کی طلبی کے حوالے سے احتساب عدالت کو آگاہ کردیا ۔ادھرنیب لاہور نے رانا ثنا اﷲ کو 6 مارچ جبکہ میاں جاوید لطیف کو 13 مارچ کو طلب کرلیا،دونوں رہنمائوں کو طلبی کے نوٹس موصول ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق نیب تفتیشی ٹیم نے رانا ثنا اﷲ کو عدم تعاون اور سوالوں کے نامکمل جوا ب دینے پر دوبارہ طلب کیا۔ذرائع کے مطابق میاں جاوید لطیف بھی مسلسل نیب ترمیمی آرڈیننس کا سہارا لے کر تفتیشی ٹیم سے تعاون نہیں کر رہے ۔