لاہور(سپورٹس رپورٹر ) ہاتھ کی انجری کا شکارہونے والے اوپنراحمد شہزاد نے جم ورک اوررننگ کے بعد اب بیٹنگ ٹریننگ کا بھی آغازکردیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہاتھ کی انجری کا شکارہونے والے اوپنراحمد شہزاد نے جم ورک اوررننگ کے بعد اب بیٹنگ ٹریننگ کا بھی آغازکردیا ہے ۔ ہائی پرفارمنس سینٹرکے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کی رہنمائی میں داِئیں ہاتھ کے سٹروکس پلیئر اپنی بیٹنگ کی خامیوں کو دور کرکے فارم حاصل کرنے میں سرگرداں ہیں۔ احمد شہزاد کے ساتھ اظہر علی بھی بیٹنگ کوچ کے تجربے اور مشوروں سے مستفید ہورہے ہیں۔