پشاور(ذیشان کاکا خیل) خیبرپختونخوا میں اختتام ہفتہ پر وزیر اعلیٰ اور گورنر سمیت پوری کابینہ صوبائی دارالخلافہ سے غائب ہونے لگے ، حکومت چلانے کے لئے وزیر بھی جمعے کے روز اسلام آباد پہنچ جاتے ہیں ، گورنر اور وزیر اعلیٰ سمیت دیگر وزراء بھی ہفتے کے روز پشاور سے غائب رہے ،بیشتر وزیروں کے لئے ہفتہ اور اتوار اسلام آباد میں گزارنا معمول بن گیا ۔وزیر اعظم پاکستا ن عمران خان کی ہدایت کے باوجود بھی خیبر پختونخوا کے گورنر،وزیر اعلی سمیت دیگر وزیر ہفتے میں دو چھٹیاں کرکے صوبے سے باہر چلے جاتے ہیں اور حکومت چلانے کے لئے صرف شوکت یوسفزئی ہی پشاور میں موجود رہتے ہیں۔