مکرمی !جگہ جگہ تھوکنا ایک ایسی اخلاقی برائی ہے جو دیگر برائیوں کی طرح ہمارے ندر سرائیت کر چکی ہے ، ہمیں چاہے کتنا ہی منع کیوں نہ کیا جائے مگر ہم بعض نہیں آتے۔ گھر ہو یا دفتر یا سڑک ہو یا گلی محلہ ہم کار میں ہو ںیا بس میں ، رکشے میں ہو یا سائیکل پر ہم تھوکیں گے نیچے زمین پر ہی اور یہ عمل ہم دن میں کتنی بار دہراتے ہیں ، ہمارے منہ میں پان ہو یا سگرٹ ہم نے اسے نیچے زمین پر ہی پھینکنا ہے چاہے تھوڑے سے فاصلے پر ہی کچرا دان موجود ہو۔ زمین پر تھوکنا جہاں اخلاقیات سے پرے حرکت ہے وہیں یہ گندگی پھیلانے میں بھی پیش پیش ہیں ‘ہمیں سوچنا ہوگا ۔ (اسماء طارق)