لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف بھنگڑا کنگ شاہد سونو کی ’’سپرنگ فیسٹیول پاکستان ریلوے ‘‘ کے میوزیکل شومیں شاندار پرفارمنس،تفصیلات کے مطابق اس شوکا انعقاد پاکستان ریلوے کی جانب سے لاہور کینٹ سٹیشن پارک میں کیا گیا تھا جس میں پاکستان ریلوے کے ملازمین اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کی اور خوب محظوظ ہوئے ۔ اس میوزک شوکی ہوسٹنگ معرف اینکر انورزیب نے کی ۔اس میوزیکل شوکو فرائی چکس کی جانب سے پاورڈ کیا گیا تھا۔بھنگڑا کنگ شاہد سونونے اپنے مقبول عام بھنگڑے ’’نچے سارا لہور‘‘ اور ’’یاری دی چس‘‘ سنائے تو تقریب میں موجود شرکاء ان کے بھنگڑوں پر جھومتے رہے ۔تین دنو تاک جاری رہنے والے اس سپرنگ فیسٹیول پاکستان ریلوے میں گلوکار شاہد سونواور عمران نیازی سمیت دیگر نئے گلوکاروں نے بھی پرفارم کیا اور خوب دادسمیٹی۔