پیرس (این این آئی)فرانس میں کیے جانے والے ایک تحقیقی مطالعے میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ 1979 میں سوویت یونین کی جانب سے افغانستان پر حملے کے بعد سے اگست 2019 تک دنیا بھر میں شدت پسندوں کی دہشتگرد کارروائیوں کا شکار ہونے والے افراد میں سے 90فیصد مسلمان ہیں۔ پولیٹیکل کرییٹوٹی فاؤنڈیشن کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق مذکورہ مدت کے دوران شدت پسند تنظیموں نے دہشتگردی کی 33769 کارروائیاں کیں۔