لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے لئے ملتان سلطانز میں شامل انگلش آل راؤنڈر معین علی نے کہاہے کہ پاکستان سے پرانی یادیں وابستہ ہیں اور میں آزاد کشمیر بھی جاؤں گا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان آتے رہے ہیں اور یہاں کرکٹ کھیلتے رہے ہیں، تقریبا 15 برس کے بعد دوبارہ پاکستان آیا ہوں، اب مجھے لگا کہ یہ ایک مناسب وقت کے میں پاکستان آکر کھیلوں، مشتاق احمد اور اینڈی فلاور نے بھی مجھے پاکستان آنے کے لیے بہت کہا، میں خود بھی اس حوالے سے پوچھتا رہتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ میری والدہ پاکستان میں پیدا ہوئی ہیں۔