لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پیس فارلائف کے صدر عامر رزاق کی جانب سے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن بالخصوص مریم نواز اداروں کے خلاف جو پراپیگنڈا کر رہے ہیں اس کے خلاف اندراج مقدمہ کے لیے مصری شاہ میں درخواست دے دی ہے ۔مسلم لیگ ن کی جانب سے اداروں کو مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے موجودہ حالات جب ادارے ملک کو بہتری کی جانب لیجانے کوشش کر رہے ہیں تو ہم سب کا فرض ہے اداروں کے دفاع کے لیے سامنے آئیں ۔پیس فار لائف ویلفیئر فاؤنڈیشن ملکی مفاد اور خدمت کے لیے پیش پیش ہے ۔اس پلیٹ فارم سے کرپٹ لوگوں کو بھی منظر عام لائے جس سے 50کروڑ روپے ریکوری کی گئی اور اسی پلیٹ فارم سے مریم صفدر،ناصر بٹ وغیر ہ کے خلاف مقدمہ دائر کرانے کیلئے تھانہ مصری شاہ،ڈی جی ایف آئی اے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب کو درخواست دے دی گئی ہے ۔