لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ ونیزہ احمد کافی عرصہ بعد چھوٹی سکرین پر واپسی، کچھ روز میں ان ایئر ہونے والے ڈرامے ’’عہد وفا‘ کے حالیہ ٹیزر کو بہت پذیرائی ملی ہے ۔اس ڈرامے کی کاسٹ میں پاکستان کے بہت سے بہترین اداکار موجود ہیں جن میں احد رضا میر، عثمان خالد بٹ، وہاج علی، احمد علی اکبر، زارا نورعباس اورعلیزے شاہ شامل ہیں۔ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا کہ وہ ’’عہد وفا ‘‘ میں احد رضا میر کی والدہ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی اس ڈرامے میں ڈاکٹر کا کردار نبھارہی ہوں، ڈرامے کی کہانی محبت پر مبنی ہے۔ہدایات سیفی حسن جبکہ کہانی مصطفی آفریدی نے تحریر کی۔