لاہور(سپورٹس رپورٹر)نامور اداکار احسن خان پاکستان او ر بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے کے لئے خصوصی طو رپر کراچی سے لاہور آئے ۔ احسن خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے کھیل سے بے حد لگائو اور خاص طو رپر پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی پر بہت خوش ہوں اس لئے خصوصی طو رپر دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرنے کراچی سے لاہور کا سفر کیا ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ پی ایس ایل کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے اور اس سے بھی دنیا میں پاکستان کے پر امن ملک کا تاثراجاگر ہوگا۔