لاہور (کلچرل رپورٹر)سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ،معروف صحافی جگنو محسن کی بیٹی ،پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی نے خفیہ طور پر شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ گزشتہ سال نومبر میں اداکارہ نے اپنے دوست بلال صدیقی سے منگنی کی تھی جنہوں نے میرا کی طرح آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہی تعلیم حاصل ،اپنی شادی کی خبر کا اعلان میرا سیٹھی نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر شیئر کرکے کیا، میرا کے مطابق شادی کی تقریب میں انہوں نے اپنا میک اپ خود کیا اور بال بھی خود ہی بنائے ۔ انہوں نے چند روز قبل امریکی شہر سان فرانسسکو میں نہایت سادگی سے شادی کی، تقریب میں خاندان والوں سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی،شادی سے قبل دونوں کے نکاح اور مہندی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں تھی،تقریب میں میرا سیٹھی نے گلابی رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ، تقریب میں انکے بھائی گلوکار علی سیٹھی نے بھی گلوکاری کے جوہر دکھائے ۔